حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ کے زیر اہتمام 5 جولائی ہفتہ 9 بجے صبح حسب ذیل مقامات پر دو یومی سماعت قرآن میں جامعتہ المومنات کے حفاظ کرام قرآن مجید سنائیں گی ۔ بمکان عبدالرحیم مغل پورہ متصل فائر اسٹیشن میں حافظہ فریعہ نورین ، حافظہ کنیز فاطمہ ، حافظہ رمصیا افشین ، بمکان زیب النساء چنچل گوڑہ روبرو جویریہ کالج میں حافظہ عارفہ بیگم ، حافظہ انجم بیگم ، رین بازار انڈیا فنکشن ہال میں حافظہ مزمل ، شطاریہ مسکن روبرو مسجد یسین جنگ دبیر پورہ میں حافظہ رضوانہ زرین ، حافظہ ناظمہ بیگم ، حافظہ عرشیہ بیگم ، حافظہ رابعہ امین اور دینی تعلیمی صنعتی تنظیم ملک پیٹ متصل ڈاؤن اسکول میں حافظہ صبا بیگم ، حافظہ ثنا شیرین قرآن مجید سنائیں گے ۔۔