نئی دہلی۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپنی کہنیوں کی لڑائی میں مگن 8 سالہ سنجے نظر سے نظر ملانے میں ہچکچاتا ہے لیکن جب اس سے دریافت کیا جاتا ہے کہ اس کا پسندیدہ اداکار کونسا ہے تو وہ فوراً جواب دیتا ہے : ’’سلمان خان‘‘ اس کو میٹھی کھیر اور پنجابی ڈانس پسند ہے اور جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ بڑا ہوکر کیا بننا چاہتا ہے تو اس نے کہا کہ ’’پولیس انسپکٹر‘‘۔ اس کے بھائی وہاں موجود دوسرے بچوں سے مختلف نہیں ہے، سوائے اس کے۔ ایک یتیم لڑکا اور اس کا بھائی اجئے فریدآباد کے بچوں کے SOS سنٹر میں رہ رہے ہیں وہ تقریباً دو مہینے قبل سرکاری چائیلڈ ویلفیر کمیٹی کی جانب سے پہنچائے گئے ہیں اور اس کے بعد سے وہ SOS ماں کنجو بالا پانڈا کی 11 رکنی فیملی کے ممبر بن گئے ہیں۔ پانڈا کی فیملی 20 گھروں پر مشتمل ہے دہلی کے نواح میں رہتی ہے۔بنیادی طور پر پانڈا کا تعلق اڈیشہ سے ہے۔ SOS سے 22 سالہ وابستگی میں وہ 23 بچوں کی ماں رہی ہے۔