کڑپہ 17 فروری (راست) ریاض تنہا صدر ریاستی ادارہ ادب اسلامی ہند نے کڑپہ کے زہرا مدرسہ میں ایک ادبی محفل میں کہا کہ ملک و ملت سماج و شخصیتوں کی تعمیر و تشکیل میں اردو شعراء و ادباء کا اہم کردار ہونا چاہئے ۔ تخلیقی ادب سے اخلاقی اقدار کا فروغ ہوتا ہے ۔ انسانیت کی بقاء و ترقی خیر کو قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمارا معاشرہ بالکل بے شکل ہو۔ادارہ ادب اسلامیہ ہند آندھرا پردیش و اڑیسہ کے نائب صدر ظفر فاروقی اور نائب معتمد منیب احمد خان نے بھی جلسہ سے خطاب کیا ۔ ادارہ ادب اسلامی ہند کڑپہ شاخ کا قیام عمل میں آیا ۔ اتفاقی طور پر اس شاخ کیص در ستار فیضئ نائب صدر سردار ساحل معتمد عمومی سید شکیل احدم شریک معتمد انور ہادی خازن مقبول احمد مقبول ریس کنوینر یونس طیب کا انتخاب ہوا ۔ اراکین میں خلیل احمد خان‘ محبوب خان محبوب عطا اللہ اختر ‘صدیق اکبر شاکر ‘صادق ولی ‘عبدالعزیز پرویز ‘ محبوب پاشاہ کو کیا گیا ۔ جماعت اسلامی ہند کڑپہ کے صدر شاکر حسین نے کہا کہ زبان و ادب کی ترقی و تحفظ کیلئے ساتھ ہر ماہ ایک طرحی یا غیر طرحی مشاعرہ کا انعقاد ہونا چاہئے نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی و تربیتی کلاسس کا اہتمام بھی ہو تو بہتر ہوگا ۔ نو منتخب شاخ کے صدر و معتمد عمومی ستار فیضی شکیل احمد شکیل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس ادارہ کی ترقی کی ذمہ داری حسن و خوبی سے اختیار کرتے ہیں۔ اراکین کو پڑھائیں مالیہ جمعہ کر کے اردو کی ترویج کیلئے کوشاں رہیں گے ۔ اردو کا ماحول بنانے کا عہد کیا ۔