سماج کو بدعنوانی سے پاک کرنے شہریوں کی بیداری ضروری

ڈائرکٹر جنرل پولیس اے کے خان کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سماج کو بدعنوانی اور رشوت ستانی سے پاک کرنے کیلئے ہر شہری کا بیدار ہونا ضروری ہے ۔ شفاف حکمرانی اور جوابداری نظام کے قیام میں بدعنوانی اہم روکاوٹ بن رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عبدالقیوم خان ڈائرکٹر جنرل پولیس اے سی بی نے کیا ۔ وہ آج یہاں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح جاریہ سال 3 ڈسمبر تا 9 ڈسمبر مخالف بدعنوانی اور رشوت خوری ہفتہ بنایا جائے گا ۔ اس خصوص میں انہوں نے ایک پوسٹر بھی جاری کیا جو مختلف مقامات بالخصوص عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے ۔ مسٹر اے کے خان نے بتایا کہ 3 ڈسمبر تا 9 ڈسمبر بڑے پیمانے پر شعور بیداری کے پروگرامس منعقد کئے جائیں گے تاکہ عوام کو اس مہم میں شامل کیا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے دن تمام اضلاع میں ریالیاں نکالی جائیں گی ۔ جس میں ضلع کلکٹرس اور سپرنٹنڈنٹ پولیس بھی شامل رہیں گے ۔ نوجوان طبقہ کی جانب سے ریالیوں کے انعقاد کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ کالجس اسکولس اور عوامی مقامات پر پروگرامس منعقد کئے جائیں گے ۔

 

مسٹر اے کے خان نے بتایا کہ طلبہ میں شعور بیداری کیلئے ان میں تحریری اور تقریری مقابلوں کو منعقد کیا جائے گا اور اس ہفتہ میں کلچرل پروگرامس بھی مخالف رشوت و تعلقات عامہ کا بھی تعاون حاصل رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام میں شعور بیداری کے ذریعہ بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے ۔ اے سی بی نے جاری پوسٹرس کو ریلوے بس اسٹیشن ، بازاروں ، شاپنگ مال اور مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ انسپکٹرس اور ہینڈ پمفلٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ مسٹر اے کے خان ڈائرکٹر جنرل اے سی پی نے بتایا کہ اے سی بی بہت جلد سوشیل نٹ ورکنگ سائٹس فیس بک اور واٹس اپس سے جڑ جائے گی اور عنقریب اے سی پی کی خصوصی ویب سائیٹ کا بھی آغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی دلچسپی اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کیلئے شروع بیداری ضروری ہے ۔ اس موقع پر اے سی پی کے دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے ۔