لکھنؤ ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج اپنی پارٹی کے تمام قائدین اور وزراء کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ ماہ مقرر ضمنی انتخابات میں 11 اسمبلی حلقوں اور ایک لوک سبھا حلقہ میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ یو پی کے وزیر گائتری پرساد پرجاپتی نے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اس ہدایت کا انکشاف کیا۔ اسمبلی ضمنی انتخابات اور لوک سبھا ضمنی انتخابات امکان ہیکہ آئندہ ماہ 24 تاریخ کو منعقد کئے جائیں گے۔
یو پی ضمنی چناؤ : سونیا اور راہول
انتخابی مہم نہیں چلائیں گے
نئی دہلی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی اور راہول گاندھی اترپردیش میں 13 سپٹمبر کو منعقد شدنی ضمنی انتخابات کیلئے مہم نہیں چلائیں گے۔ پارٹی ذرائع نے تاہم اسے غیراہم بتاتے ہوئے کہا کہ صدر کانگریس روایتی طور پر کبھی بھی ضمنی چناؤ میں مہم نہیں چلاتے ہیں۔ چناؤ والی نشستوں میں نوئیڈہ، لکھنو ایسٹ، سہارنپور نگر، بجنور شامل ہیں۔