سدی پیٹ /6 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوئی بھی فلاحی سماجی خدمات کسی ادارے کی جانب سے انجام دیا جانا خدمت خلق کی حیثیت سے تصور کیا جاتا ہے لیکن ان ہی خدمات کو حکومت کی طرف سے انحراف کیا جانا ایک اعزاز سے کم نہیں 2 جون کو ضلع میدک ے صدر مقام سنگاریڈی کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ جشن تلنگانہ تقاریب میں سدی پیٹ کی فلاحی و سماجی تنظیم ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کی کارکردگی کے اعتراف میں حکومت نے سواسئٹی کو ایوارڈ پیش کیا ہے جو کہ ملت اسلامیہ کیلئے ایک اععزاز سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار سدی پیٹ کے سماجی فلاحی مذہبی سیاسی احباب نے کہا ہے ۔ انہوں نے سوسائٹی کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کیا اور درخشاں مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ آج ملت اسلامیہ کے اعزازی صدر الحاج عبدالطیف کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں ملت اسلامیہ کے ارکان کیلئے سیاسی سماجی اداروں کے عہدیداروں نے شرکت کی اور اعزآزی صدر کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی ایوارڈ کے منتخب ہونے کا اعلان جب منظر عام پر آیا تو سدی پیٹ ٹاون کے علاوہ دیگر علاقوں کے افراد کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوا اور یہ سلسلہ ایوارڈ کی پیش کشی کے بعد بھی مسلسل جاری ہے ۔ ملت اسلامیہ کے اعزازی صدر عبدالقادر ، فصیح الدین ، آصف اقبال ، ارشاد ، امجد مامو ،نصیرالدین ، جلال الدین ، مجیب ، غوث الدین ، یوسف الدین ، غوث محی الدین ، جاوید کونسلر بابا شرف الدین و دیگر نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے خداوندے قدوس میں شکرانہ ادا کرتے ہوئے صدر عبدالقادر نے عوام سے اظہار تشکر کیا اور انہوں نے اس حکومت کے اعزاز پر سوسائٹی کے عہدیداروں کے علاوہ ہریش راؤ اور فاروق حسین کا بھی اظہار تشکر کیا اور دامے درمے سخنے تعاون کرنے والوں اور ہمت افزائی کرنے والوں سے بھی اظہار تشکر کیا اور مستقبل میں بھی ان کی مزید ہمت افزائی رہنمائی رہبری اور فلاحی کاموں میں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی بہ حسن و خوبی انجام دیتے ہوئے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کی امید ظاہر کی ۔