سماجی ذرائع ابلاغ پر نظر رکھیں: چیف منسٹر گجرات

احمد آباد ۔ /23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے آج ضلع کلکٹروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ سماجی ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارمس پر نظر رکھیں تاکہ ایس سی ‘ایس ٹی اور دیگر مخدوش طبقات پر مظالم کے واقعات سے واقف ہوسکیں ۔ سرکاری سطح کے اجلاس میں چوکسی اور نگرانی کمیٹی نے جو خصوصی انصاف اور بااختیاری قبائیلی ترقی کے محکموں کے تحت ہے ۔ چیف منسٹر وجئے روپانی کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی ہے اور ایسے مقدمات میں خاطی افراد کو سزاء دلوانے کو یقینی بنانے کے احکام دیئے ہیں ۔