سماجوادی پارٹی کا 5 اکتوبر کو آگرہ میں قومی اجلاس

لکھنؤ۔3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں اہم اپوزیشن سماجوادی پارٹی کے آئندہ 5اکتوبر کو آگرہ میں مجوزہ قومی اجلاس سے پارٹی میں ایک نئے عہد کا باقاعدہ آغاز ہوجائیگا۔نومبر1992میں قائم سماج وادی پارٹی کے سبھی قومی اجلاس کی صدارت ملائم سنگھ یادونے کی ہے حالانکہ اسی سال یکم جنوری کو لکھنؤ کے جنیشور مشر پارک میں منعقد کئے گئے ہنگامی قومی اجلاس کی صدارت کرنمے نندا نے کی تھی ۔پارٹی اور یادو خاندان میں جاری تنازع کے بیچ جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے ایس پی کا ایمرجنسی اجلاس طلب کیا تھااور اکھیلیش یادو کو صدر بنا دیا۔ہنگامی اجلاس کو چھوڑ دیا جائے تو سبھی اجلاس یا میٹنگوں کی صدارت ملائم سنگھ یادو نے کی ہے لیکن اس بار صورتحال تبدیل ہونے کا امکان ہے ۔

 

’’جہاد ‘‘سے متعلق ریمارک پر بی جے پی کو لیفٹ کا چیلنج
تھرواننتاپورم۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں برسراقتدار سی پی آئی (ایم) نے آج بی جے پی کو اس کے اس الزام پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ یہ ریاست جہادی دہشت گردی کیلئے ’’زرخیز سرزمین‘‘ بن گئی ہے۔ سی پی ایم اسٹیٹ سیکریٹری کے بالکرشنن نے میٹ دی پریس پروگرام میں بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ اپنا الزام ثابت کردکھائے ۔ انہوں نے جوابی الزام عائد کیا کہ سی پی آئی (ایم) زیرقیادت ایل ڈی ایف حکومت کو بدنام کرنے کی مہم دانستہ چلائی جارہی ہے تاکہ کیرالا میں زعفرانی طاقتوں کو ابھارا جاسکے۔