سل فونس منتقل کرنے والی لاری کو لوٹ کر چور فرار

حیدرآباد 13فروری (یواین آئی ) چوروں نے سل فونس کا لوڈ لے جانے والی لاری کو لوٹ لیااور فرار ہوگئے ۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے نیلور ضلع کے کاوالی دیہات میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق سل فونس کا لوڈ لے کر یہ لاری کولکتہ جارہی تھی کہ راستہ میں چوروں نے اس لاری کو رکوایا اور بعد ازاں لاری کے ڈرائیور کو قریب میں واقع درخت سے باندھ دیا اور لاری کے تمام سل فونس دوسری لاری میں لے کر فرار ہوگئے ۔ان چوروں نے سل فونس منتقل کرنے والی خالی لاری کو کاوالی منڈل کے گوراوارم قومی شاہراہ پر چھوڑدیا اور فرار ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے درخت سے باندھے گئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیااور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔