سلیکشن کمیٹی کے رکن خالد بشیر مستعفی

اسلام آباد4جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اولمپیئن خالد بشیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن، اولمپیئن خالد بشیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ خالد بشیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلی بار اولمپکس سے باہر ہوئی ہے، یہ ہمارے لیے سیاہ دن ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس ٹیم کے سلیکشن میں بطور احتجاج شریک نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ ہاکی فیڈریشن سے کرپٹ مافیا کا قبضہ ختم کرائیں۔