حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے آج یہاں سلیکان کے دو نئے اسمارٹ فونس کا آغاز کیا اور کہا کہ اس معاملہ میں ملک میں ایک انقلاب آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فونس انفارمیشن پہنچانے میں نہایت کارآمد اور مفید ثابت ہورہے ہیں ۔ قابل گنجائش قیمت پر سیل فونس کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر کے ٹی راما راؤ نے مینوفکچررس پر زور دیا کہ وہ ان کے فونس میں 4g ینبیلڈ خصوصیات کو شامل کریں ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر وائی گرو ، چیرمن و مینجنگ ڈائرکٹر سلیکان موبائیلس نے کہا کہ آج آغاز کئے گئے دو نئے فونس میں ملینیم پلائٹ Q470 اور ملینیم پاور Q3000 شامل ہیں ۔ جن کا کمپنی کے نیو ملینیم رینج کے تحت آغاز کیا گیا ۔ ان فونس کی قیمت بالترتیب 11,999 روپئے اور 8,999 روپئے ہے ۔ یہ اسمارٹ فونس آن لائن اور ریگولر ریٹیل چیانلس کے ذریعہ بھی دستیاب ہوں گے ۔۔