سلینڈر سے گیس کا اخراج، ایک ہی خاندان کے 10افراد جھلس گئے

حیدرآباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) پکوان گیس سلینڈر سے گیس کے اخراج کی وجہ سے ایک گھر میں خوشی کا ماحول ماتم میں تبدیل ہوگیا۔ یہ واقعہ نواحی علاقہ ایل بی نگر میں پیش آیا جہاں سلینڈر سے گیس کے اخراج کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 10افراد بشمول 9خواتین بری طرح جھلس گئے ان میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ایل بی نگر کے ساکن رمیش کے مکان میں ایک تقریب جاری تھی اور اس کے رشتہ دار یہاں جمع ہوئے تھے۔ پکوان کے دوران اچانک سلینڈر سے گیس خارج ہوئی اور کئی افراد اس کی زد میں آگئے۔