سلینڈرس سے لدی لاری سے دہشت ایک شخص ہلاک ، لڑکی بے ہوش

حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد علاقہ میں آج ایک لاری نے دہشت مچادی ۔ گذشتہ روز گاندھی نگر میں آر ٹی سی بس کی دہشت کے بعد آج آنند ٹھیٹر کے قریب لاری کی دہشت سے عوام خوف زدہ ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سلینڈرس سے لدی اس لاری نے دہشت مچاتے ہوئے کئی گاڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا ۔ اس دوران 32 سالہ شخص سندیپ کمار ہلاک ہوگیا ۔ انسپکٹر رام گوپال پیٹ پولیس مسٹر وحید الدین کے مطابق اس حادثہ میں سندیپ کمار نامی شخص ہلاک اور ایک لڑکی بے ہوش ہوگئی ۔ جس نے حادثہ کو قریب سے دیکھا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس لڑکی کا نام ایشور راج بتایا گیا ہے ۔ لاری جو کمرشیل گیس سلینڈر سے لدی تھی اس وقت گاڑی کی اس علاقہ میں موجودگی اور دیگر زاویہ سے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔