سلیقہ شعاری نقصان سے بچاتی ہے

اس کے علاوہ لڑکیوں میں خاص طور سے اپنی چیزیں سنبھال کر رکھنے کی عادت نہیں ہوتی اور اپنی لاپرواہی کے باعث وہ کوئی بھی چیز استعمال کرنے کے بعد ادھر ادھر ڈال کر بھول جاتی ہیں اور پھر ضرورت پڑنے پر اسے ڈھونڈتی پھرتی ہیں۔ یہ عادت آگے چل کر نقصان کا باعث بنتی ہے کیونکہ شادی کے بعد جب عملی زندگی کا آغاز ہوتا ہے تو یہی لاپرواہی آپ کو کسی بھی مشکل سے دوچار کرسکتی ہے۔ مثلاً شادی کے وقت آپ کیلئے بہت سے قیمتی زیور اور ملبوسات وغیرہ بنتے ہیں جنہیں دعوتوں اور خاص مواقع پر پہننا ضروری ہوتا ہے لیکن اگر آپ اپنی چیزیں سنبھال کر رکھنے کی عادی نہیں تو قیمتی زیورات اور کپڑوں کو بھی لاپرواہی سے یونہی پڑا چھوڑ سکتی ہیں اور تب ہوسکتا ہے کہ آپ کی کوئی قیمتی چیز اتفاق سے گم ہوجائے ۔ یہ عادتیں نہ صرف آپ کیلئے مالی نقصان کا باعث بنتی ہیں بلکہ سب لوگ بھی آپ سے نالاں رہتے ہیں جن میں ظاہر ہیکہ آپ کا قریبی رشتہ دار پیش پیش ہوں گے۔