سلک اینڈ جیولری نمائش ہندو برائیڈل منترا

حیدرآباد 19 جنوری (پریس نوٹ) دی ہند برائیڈل منترا جو کہ دو روزہ نمائش کے ساتھ ایک برائیڈل کو چر شو ہے،24 تا 26 جنوری حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ یہ اس میگا ایونٹ کا پانچوں ایڈیشن ہے جس کا آغاز سال 2011 میں چینائی میں کیا گیا تھا۔ برائیڈل منترا حیدرآباد کا آغاز 24 جنوری کو شام تاج کرشنا میں ہوگا اور اس کے بعد دو روز یعنی 25 اور 26 جنوری کو دو روزہ نمائش ہوگی جس میں پورے ملک خاص کر ممبئی ، جئے پور ،چنائی ،کیرالا حیدرآباد ،دہلی اور کولکتہ کے مشہور ڈیزائنرس اور انٹرپرئیزس سلک ملبوسات اور جیولری کے جدید کلکشن کی نمائش اور فروخت کریں گے۔ اس سال حیدرآباد میں منعقد ہورہی اس نمائش میں جی آر ٹی جیولرس کی جانب سے زیورات کی نمائش کی جائے گی۔ حیدرآباد میں انعقاد کے بعد برائیڈل منترا کا دبئی میں 26 فبروری کو اہتمام کیا جائے گا۔