سلک انڈیا ایکسپو 2018 کا افتتاح

حیدرآباد 6 مئی (پریس نوٹ) ہستا شاہی آرئیزن اینڈ وبور ویلفیر اسوسی ایشن کے میراہتمام 10 روزہ سلک انڈیا ایکسپو کا شری راجا راجیشوری گارڈن نزد ڈائمنڈ پوائنٹ سکندرآباد میں تلگو اداکارہ سدھی ایدنانی نے رسمی افتتاح انجام دیا۔ بعدازاں سدھی نے مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ ایک ہی چھت تلے سلک ساڑیاں، دست کاری، ڈیزائنر ملبوسات اور دیگر پروڈکٹس کی نمائش کی جارہی ہے۔ مختلف سلک ساڑی، ہینڈلوم کلسٹرس اینڈ سلک کوآپریٹیو سوسائٹی کے ملک بھر سے 21 ریاستوں کے پروڈکٹس نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ آرگنائزر منجو گوڑ نے بتایا کہ نمائش کا مقصد پراڈکٹس بغیر کسی درمیانی افراد کے راست طور پر گاہک کو فروخت کرنا ہے۔ یہ ایکسپو 13 مئی تک جاری رہے گا۔ ملک بھر کے پراڈکٹس جیسے کہ ہینڈ بلاک پرنٹ ساڑی، سوئٹ اینڈ سلک کے بیڈ کورس، لیزس، کرتیز، اپورو اسلک ساڑی، ایمبرائیڈری ڈیزائنر سلک ساڑی اور ڈریس میٹریل، بنارس جمدانی وغیرہ اس نمائش میں دستیاب ہیں۔