سلک انڈیا ایکسپو کا اداکارہ حمیدہ کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ’ ہستا شلپا ‘ آرٹیسنس اینڈ ویورس ویلفیر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام 6 یومی سلک انڈیا ایکسپو 2015 کا سری ستیہ سائی نگماگمم ، سری نگر کالونی ، حیدرآباد پر انعقاد عمل میں آیا جو 18 مئی تک جاری رہے گا ۔ ٹالی ووڈ اداکارہ حمیدہ اور سوشلائیٹ شالنی مودنی نے روایتی شمع روشن کرتے ہوئے اس ایکسپوزیشن کا افتتاح عمل میں لایا ۔ مختلف پارچہ جات خصوصا سلک ساڑیاں اور ڈیزائنر ویر فرنشنگس کو ایک ہی چھت تلے شوکیس کئے جانے پر اداکارہ حمیدہ نے مسرت و خوشی کا اظہار کیا ۔ مختلف سلک ساڑی بافندوں ، ہینڈ لوم کلسٹرس اور سلک کوآپریٹیو سوسائٹیز اس ایکسپوزیشن میں اپنے پروڈکٹس کی نمائش کریں گے ۔ تنظیم کا مقصد ہے کہ بغیر کسی درمیانی افراد کے گاہکوں کی بافندوں اور بنکروں تک رسائی کرائی جائے ۔۔