سلم بستیوں کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات

کریم نگر ۔ 22۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کے سلم بستیوں میں تمام سہولتوں کی فراہمی اور ان کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سعی کرونگی ۔ ضلع کلکٹر نیتو کماری پرساد نے کیا ۔ پیر کی شام شہر کے راجیو نگر ، گووام گڈہ کے سلم بستیوں کا کلکٹر نے دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے عوام سے مسائل دریافت کئے ۔ ریاستی حکومت سلم بستیوں کی جامعہ ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے ۔ گزشتہ میں سلم بستیوں میں غریبوں کو دیئے گئے جگہ میں مکانات کی تعمیر کرچکے لوگوں کو باقاعدہ بنایا جائیگا ۔ اس ضمن میں عوام کے مسائل دریافت کئے ۔ اس پروگرام میں مجلس بلدیہ کریم نگر کے مسٹر سردار رویندر سنگھ ، جوائنٹ کلکٹر یوسومی باسو ، مجلس بلدیہ کمشنر رمنا چاری ، ریونیو ڈیویژنل عہدیدار چندرا شیکھر ، ڈی آر ڈی اے ، پی ڈی وجئے گوپال ، تحصیلدار جیا چندرا ریڈی و متعلقہ کارپوریٹرس و دیگر نے شرکت کی ۔