ابتدائی چار دن میں 5.25 اور عید کے صرف 3 دن بعد 5.6 کروڑ کا کلکشن
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( ایم اے سلام) : یو ٹی وی موشن پکچرس اینڈ نڈیاڈ والا گرانڈسن انٹرٹمنٹ کی پیشکش پروڈیوسر ڈائرکٹر ساجد نڈیاڈ والا کی فلم ’ کک ‘ جو 25 جولائی کو سارے ملک میں عید کے موقع پر یکساں طور پر ریلیز کی گئی نے باکس آفس کلکشن کے اعتبار سے سابقہ فلموں کے تمام ریکارڈس توڑنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ سلمان خان ، جیکولین فرنانڈیز ، رندیپ ہڈا ، اور نواز الدین صدیقی کی اسٹار کاسٹ پر مشتمل اس فلم نے ریلیز کے ابتدائی چار دنوں میں آل انڈیا 109 کروڑ کا بزنس کیا اور عید کے صرف 3 دن بعد اس فلم نے اپنے کلکشن 191 کروڑ کرلیے اسی طرح نظام سرکٹ میں بھی کک کے کلکشن زبردست بتائے جارہے ہیں ۔ یو ٹی وی موشن پکچرس حیدرآباد کے مطابق یہاں ابتدائی چار دنوں میں فلم کے کلکشن 5.25 کروڑ رہے جب کہ عید کے بعد صرف تین دن میں اس فلم کو 5.6 کروڑ کے کلکشن حاصل ہوئے ۔ اس طرح اگلے ہفتہ میں اسے مزید 75 کروڑ کے کلکشن کی توقع ہے اور دو ہفتوں میں 191 پلس 130 جملہ 320 کروڑ روپیوں کی کمائی اور 17 دنوں میں یہ فلم 350 کروڑ روپیوں کا نشانہ مکمل کرنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ باکس آفس کلکشن کے اعتبار سے اس فلم کے لیے دوسرا ہفتہ بھی زبردست حوصلہ افزاء دکھائی دیتا ہے یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ شاہ رخ خاں اسٹار چینائی ایکسپریس نے باکس آفس کلکشن کے اعتبار سے 243 کروڑ کا نشانہ پورا کیا تھا وہیں عامر خاں اسٹار دھوم 3 نے باکس آفس پر 278 کروڑ کی کمائی کی تھی اگر اگلے ہفتہ میں سلمان خان کی فلم کک 350 کروڑ تک کے کلکشن حاصل کرپاتی ہے تو اسے فلمی کلکشن کی تاریخ میں ایک نیا مقام حاصل ہوجائے گا ۔ یو ٹی وی موشن پکچرس حیدرآباد کے ذرائع کے مطابق موجودہ طور پر فلم ’ کک ‘ کے کلکشن اس طرح ہیں ۔ اے پی پہلے ہفتہ کے اختتام تک 4.60 ، پیر 65 لاکھ ، منگل 1.85 کروڑ چہارشنبہ 2 کروڑ ، 31 جولائی کو 1.75 کروڑ جملہ 10.85 کروڑ پہلے چار دن کا کلکشن جملہ 5.25 اور عید کے بعد تین دن کا کلکشن 5.6 کروڑ روپئے آل انڈیا پہلے ہفتہ کے اختتام تک 89 کروڑ ، پیر 20 کروڑ منگل 29 کروڑ ، چہارشنبہ 27 کروڑ ، جمعرات 26 کروڑ اس طرح 4 دن کا کلکشن 109 کروڑ عید کے تین دن بعد 82 کروڑ جملہ 191 کروڑ اور اگلے ہفتہ 75 کروڑ روپیوں کی کمائی کا اندازہ کیا جارہا ہے ۔ ین بی او سی نٹ باکس آفس کلکشن جملہ دو ہفتوں کے 191+130 کے اعتبار سے 320 کروڑ اور 17 دنوں میں کک کے کلکشن کا اندازہ 350 کروڑ تک لگایا جارہا ہے ۔۔