سلمان خان کی جگہ سچن تنڈولکر اولمپک سفیر

ممبئی۔یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سلمان خان کو ریو اولمپکس کا سفیر بنانے کے معاملے پر مختلف گوشوں سے ہونی والی تنقید کے بعد انڈین اولمپک اسوسی ایشن نے ہتھیار ڈال دئیے اور نئے سفیر کیلئے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی  سچن تنڈولکر سے رابطہ کیا ہے۔ ریو اولمپک 2016  کیلئے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو گزشتہ ہفتہ سفیر مقرر کیا گیا جس کے بعد  سابق اور موجودہ ایتھلیٹس نے شدید احتجاج کیا۔ 1958 اور 62 کے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کو گولڈ میڈل دلانے والے ایتھلیٹ ملکھا سنگھ نے بھی انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان کو سفیر مقرر کرنا درست فیصلہ نہیں۔ کیا کوئی ہندوستانی کھلاڑی اس قابل نہیں تھا کہ اسے سفیر نامزد کیا جاتا۔