شمس آباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع سلطان پلی میں ایک شخص نامعلوم زہر پیکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب وائی رمیش 30 سالہ پیشہ لیبر ساکن سلطان پلی کی بیوی پانچ ماہ قبل دوسری ڈیلیوری کیلئے مائیکہ گئی دونوں کو ایک لڑکا بھی ہے ۔ پانچ ماہ سے بیوی کے اپنے گھر نہ آنے سے دلبرداشتہ شوہر نے نامعلوم زہر پیکر خودکشی کرلی۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔
جہیز ہراسانی اور اولاد نہ ہونے پر خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے شوہر کی ہراسانی اور اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک خاتون کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 31 سالہ دیپکا جو پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ بوئن پلی کے علاقہ میں رہتی تھی اس خاتون کی شادی سال 2010 میں ابھیلیش نامی شخص سے ہوئی تھی ۔ اس خاتون کو شوہر کی جانب سے زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔