سلطان بازار میں نومولود کی نعش برآمد

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) سلطان بازار پولیس نے ایک نومولود کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو سلطان بازار کے علاقہ گلی نمبر 94 سے دستیاب ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک دن کا بچہ ( لڑکے ) کی نعش ہے ۔ جس کو کسی نے پھینک دیا اور انجان ہوگئے ۔ پولیس نے نعش کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں محفوظ کردیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔