سلطان آف جوہر کپ ہاکی میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

جوہر باہرو(ملائیشیا)۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج اپنی مسلسل دوسری جیت درج کرواتے ہوئے سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنمنٹ میں نیوزی لینڈ کو 7-1 سے شکست دے دی۔ آج کے ٹورنمنٹ کی شروعات میں ہندوستان نے اپنی جیت کیلئے سخت جدوجہد کی اور ملائیشیا کو 2-1 سے شکست دے دی۔ ہندوستان کی جانب سے پرب جوت سنگھ (چھٹویں منٹ)، شیلا نند لکرا (پندرہویں، 43 ویں منٹ)، ابھیشک (50 ویں منٹ) اور کپتان مندیپ مور (60 ویں منٹ) میں اپنے اپنے گولز اسکور کئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد گول سام ھی ہا نے (53 ویں منٹ) میں بنایا۔ گزشتہ سال کا برانز میڈلسٹ ہندوستان اپنے کھلاڑی پرب جوت سنگھ کے چھٹویں منٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ کھیل کی شروعات کی۔