سلطان آباد کے چار شراب کی دکانات پر دھاوے

سلطان آباد۔/25مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سلطان آباد میں شراب کی چار دکانات پر ٹاسک فورس کے دھاوے کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کل ریاستی ٹاسک فورس عملہ حیدرآباد نے شراب کی چار دکانات پر دھاوا کرکے مہر بند کردیا ۔ ایس آئی رمیش کمار کے مطابق پوسالا میں رویندر وائنس اور سلطان آباد میگھنا وائنس، راجیہ لکشمی وائنس اور دنیش وائنس پر دھاوے کئے گئے اور ان دکانات کے مالکین تنڈا سوامی، کوٹہ ملیشم، ستیہ نارائن، ڈنڈے پلی سمپتا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقامی لوگوں کی شکایت پر یہ لوگ شراب کی بوتلوں میں پانی ملاکر اور ایم آر پی سے زیادہ قیمت لکھ کر فروخت کررہے تھے۔ پروہبیشن ڈی ایس پی کرشنا، پریا رمیش کے ساتھ سی آئی اور کانسٹبلس موجود تھے۔

راما گنڈم میں لاری شعلہ پوش
گوداوری۔/25مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی پاور ہاز چوراہا راجیو راہداری راما گنڈم میں ایک لاری کو انجن میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ ڈرائیور ٹی شنکر نے لاری کو سڑک کے بازو ٹھہرادیا۔ گوداوری کھنی کے فائر سرویس کو طلب کیا گیا۔ فائر انجن آکر آگ بجھانے تک لاری آدھی سے زیادہ جل گئی تھی۔ یہ بات مقامی افراد اور پولیس نے بتائی۔ یہ لاری کمان پور منڈل کے موضع کنال سے کنکر لے کر راما گنڈم آرہی تھی۔ اس واقعہ سے لاری کا نقصان 5لاکھ تک بتایا گیا ہے۔