کریم نگر ۔ 5 ۔ جون ( ذریعہ فیاکس ) حافظ محمد عبدالمجید اشتیاق کی اطلاع کے بموجب 6 جون بروز جمعہ بعد نماز عشاء جامع مسجد سلطان آباد ضلع کریم نگر میں ’’ جلسہ استقبال رمضان ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں صدر جلسہ مفتی محمد یونس القاسمی ناظم مدرسہ اشرف العلوم کریم نگر کے علاوہ مولانا سید احمد رمیض ندوی استاذ حدیث تفسیر جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد اور جناب قاری محمد جمیل احمد پریسیڈیڈنٹ سعیدیہ چیارٹیبل ٹرسٹ کریم نگر کے خطابات ہوں گے ۔