سفید لباس آپ کی دلکشی میں معاون

ہم سب ہی اس شش و پنج میں رہتے ہیں کہ آخر فیشن کیا ہے ؟ اور ہمارے لئے فیشن کو کس طرح اپنانا آسان ہوسکتا ہے ؟ آج کل بڑی بڑی برانڈ متعارف کروانے والے سفید رنگ پر تجربات کرتے نظر آتے ہیں ۔ہلکے اور گہرے رنگوں کا امتزاج کسے اچھا نہیں لگتا ۔
سفید رنگ کے ساتھ یوں بھی اپنائیت کا احساس بھی سامنے آجاتا ہے۔ سفید رنگ کو خوبصورتی ، نفاست اور پاکیزگی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اس بات سے بھی کسی کو انکار نہیں ہوسکتا کہ اس رنگ کا لباس ہر دور میں ہر فیشن اور اسٹائل کی پہلی ترجیح رہا ہے ۔ آج ہمارے ہاں ہزاروں کی تعداد میں ڈیزائنز اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں جن میں سے ہر ایک کا کام الگ پہچان لئے ہوئے ہے ۔ اس کے باوجود آپ کسی ڈیزائن کا کام بھی دیکھ لیں تو جو خوبصورتی سفید رنگ کے لباس میں نظر آئے گی وہ کسی اور رنگ میں ممکن ہی نہیں ہے ۔ خواتین میں لباس کو لیکر بڑی جدت پائی جاتی ہے یہی وجہ ہیکہ جب بھی نفیس لباس بالخصوص سفید رنگ کے ملبوسات کی بات نکلتی ہے تو خواتین اسے دلکشی کی نظر سے دیکھتی ہیں اور سراہتی بھی ہیں ۔