: سفیان شیخ ممبئی کے کیپٹنT20

ممبئی ، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بعض کلیدی کھلاڑیوں بشمول کپتان ادتیہ تارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے کمزور پڑجانے پر ممبئی کے سلیکٹرز نے آج سفیان شیخ کو کیپٹن نامزد کردیا اور وہ سید مشتاق علی T20 ٹورنمنٹ کے انٹر زونل لیگ کم ناک آؤٹ راؤنڈز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جو کٹک میں یکم تا 7 اپریل منعقد شدنی ہے۔ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری نتن دلال نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اکھل ہرواڈکر کو وکٹ کیپر بیٹسمن سفیان کا نائب بنایا گیا ہے۔ ممبئی کے اسکواڈ میں شعیب شیخ، جاوید خان و دیگر شامل ہیں۔