سیاست فیچر
آپ لوگ ضیوف الرحمن یعنی اللہ کے مہمان ہیں جگہ جگہ آپ کی مہمان نوازی اللہ اور بندوں کی طرف سے ہوگی ۔ لاکھوں ہزاروں میں سے آپ کو بلاوا آیا ہے۔ آپ سب کا کام ہے کہ پوری پوری دینی اور دنیاوی تیاری سے حاضر ہوجانا چاہئے ۔ میں آپ کو اپنی زندگی کے بیس (20) سال عازمین حج کی رہنمائی و خدمت میں کیسے گزارے ۔ انگلینڈ ، یوروپ، عرب ممالک کے دوروں میں وہاں کے عازمین حج سے تبادلہ خیال مشاہدہ کرتے رہا ہوں۔ تجربہ کی بنیاد پر آپ لوگوں کو اس کا ذکر کرتے چلوں۔
آپ لوگوں کو کس طرح کی تیاری کرنا ہے ۔ روزانہ کا ماحول بنالیں کہ کم از کم آدھ گھنٹہ مرد و خواتین پابندی سے Walking کریں کیونکہ پورے سفر حج میں آپ کو صرف اور صرف چلتے رہنا ہے چاہے نمازوں کیلئے ۔ طواف، سعی صفا مروہ نمازوں کیلئے وقت سے پہلے جانا آنا مسلسل دو تین نمازیں ایک ساتھ پڑھ کر واپس آناہوگا ، راستہ میں جاتے آتے کھانے پینے کی ا شیاء خرید کر لائیں۔ بازاروں میں میوہ ، پھل ، ترکاری ، گوشت ، انڈے ، مرغی ، دودھ، دہی ڈیری کی تمام اشیاء ۔ جوس بیکری کا سامان وغیرہ وغیرہ ۔ بریڈ بسکٹ ۔
آپ کی روانگی سے پہلے دو عدد احرام کی چادریں ۔ دو سوٹ کیس جس میںبائیس بائیس کیلو وزنی سامان کی گنجائش ہو اور دس کیلو کا ہینڈ کیاری بیاگ جو آپ کے ساتھ Seat پر رہے گا جس میں چاقو ، چھری ، تیل ، آچار ، میاچ بکس ، لائیٹر ، گھی ، خشخش ، ممنوع کی ہوئی اشیاء کتابیں CD/DVD فوٹوز نہیں رکھ سکتے۔ اگر آپ بیمار ہیں دوائیں استعمال کرتے ہیں تو کم از کم دو ماہ کا کورس ڈاکٹر کا ایک Prescription Letter بے حد ضروری ہے۔ ورنہ جدہ ایرپورٹ پر سب دوائیں پھینک دیتے ہیں۔ دوسرے کا سامان پارسل ہرگز ہرگز نہیں لانا چاہئے ۔ اس کے علاوہ آپ کے استعمال کے 4/6 کپڑے کے جوڑے رسی ، لنگی ، توال ، صابن ، پیسٹ ، مسواک ، چپل ہوائی دو جوڑ ، 4 رکابیاں بگونے تین عدد ، چھری ، پیالیاں ، نماز کی ٹوپیاں ، چمچے 4 عدد گلاس (Steel) دو سوٹ کیس / ہینڈ بیاگ پر اپنا نام پتہ فون نمبر کور نمبر صرف پینٹس Painsts سے لکھوائیں۔ گھر میں دو ماہ کا خرچہ پیسے دے دیں ، ایک عدد موبائیل فون ضرور دیں ساتھ رکھیں تاکہ گھر والوں کو خیر خیریت خاندان والوں کو دے سکیں فون کے تصاویر ۔ واٹس ایپ، U, Tube Messages selfie وغیرہ نہ کریں۔ پانچوں نمازوں کی ابھی سے پابندی کریں۔ دعوتوں میں جانا رات دیر گئے جاگنے سے پرہیز کیجئے تاکہ جانے کے پہلے آپ بیمار نہ پڑجائیں (تلبیہ لبیک اللھم لبیک) کو اچھی طرح یاد کرلیں۔ غصہ ہرگز ہرگز نہ کریں ، اس کو حیدرآباد میں ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر جائیں۔ سب سے مل کر رہنا حیدرآباد ہو جدہ ، مکہ ، مدینہ ، منی، مزدلفہ ، خوشی خوشی اپنے وقت کو سب کے ساتھ گزاریں۔ چھوٹی چھوٹی بات پر ناراض نہیں ہونا ، سب کو درگزر معاف کرتے رہ نا ۔ انشاء اللہ آپ لوگوں کی روانگی حج ہاؤز نامپلی سے اگست میں ہوگی ۔ روانگی سے دو دن قبل آپ کو حج ہاؤز میں اطلاع سفر کرنا ہوگا پھر 12 گھنٹے قبل اپنا پورا سامان لے کر پوری تیاری سے حج ہاؤز آنا ہوگا ۔ یہاں پر آپ کا ایمگریشن کسٹم فارم کی خانہ پوری ہوگی ۔ روزنامہ سیاست ، مصنف کی جانب سے فری زیراکس ، ہینڈ بیاگ دیا جائے گا ۔ اضلاع کے عازمین کے رہنے کھانے کا بندوبست حج ہاؤز بلڈنگ میں ہوگا مفت پھر بینک میں آپ کو 2100 ریال سعودی فی عازم دیئے جا ئیں گے ۔ پیسوں کو اچھی طرح گن کر تین چار جگہ محفوظ کرلیں۔ پورے پیسے ایک جگہ نہ رکھیں۔ زیادہ سعودی ریال لینا ہو تو انڈین روپئے دے کر لے سکتے ہیں۔ پھر دعا ہوگی ۔ بسوں کے ذریعہ راجیو گاندھی ایرپورٹ لے جایا جائے گا ۔ آپ کو احرام کی حالت میں حج ہاؤز میں آنا ہوگا ۔ عمرہ کی نیت جہاز میں بیٹھتے ہی کرنی ہوگی ۔ جہاز آپ کا جدہ روانہ ہوگا کھانے پینے میں پورے سفر کے دوران احتیاط کرنا ہوگا پھر سفر حج آپ کا انشاء اللہ آسان اور پرسکون ہوگا ۔ جدہ میں بھی آپ کا ایمگریشن کسٹم ہوگا پھر معلم کے آفس بسوں کے ذریعہ روانہ ہوں گے ، وہاں سے آپ کی رہائش گاہ بلڈنگ/ ہوٹل جائیں گے ، سامان رکھ کر آپ چاہیں تو حرم شریف جاکر عمرہ کریں یا آرام کر کے سہولت سے عمرہ کو جاسکتے ہیں پھر احرام اتاردیں ، سادے کپڑوں میں باقی دن نمازوں کا اہتمام کریں۔ حج کے پانچ (5) ایام 12 ، 11 ، 10 ، 9 ، 8 ذی الحجہ کو منیٰ ، عرفات کیلئے روانگی ہوگی ۔ اس کیلئے آپ ایک بیاگ میں 5 دنوں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء مثلاً بریڈ ، پلم کیک ، موز ، سیب ، سپوٹا ، انگور ، دودھ کے چھوٹے چھوٹے پاکٹس 6 دن کے لئے دوائیں اگر آپ کھاتے ہیں تو ۔
حج کیلئے قربانی کے کوپن آپ کو وہاں حکومتی ادارے یا بینک کے ذریعہ خریدنا پڑے گا ۔ کوئی خانگی ایجنٹ کے ذریعہ قربانی کا نظم مت کیجئے جو دھوکہ ہے ۔ حکومت کے لوگ آپ کو قربانی کا وقت بتائیں گے ۔ اس وقت حلق یعنیٰ سر کے بال کٹوالینا) شیطان کو کنکریاں مارنا حج مکمل ہونے کے بعد آپ کو 10/11 دن کیلئے مدینہ منورہ لے جایا جائے گا ۔ نماز کا اہتمام کیجئے ۔ زیارت مقامات مقدسہ کو جانے کیلئے ٹیکسی وغیرہ میں جائیں تو پہلے گاڑی میں آپ بیٹھیں پھر زنانہ کوبٹھائیں ، اترتے وقت پہلے زنانہ پھر آپ گاڑی سے اتریں۔ راستے پر ٹریفک دیکھ کر چلیں اور روڈ پر کسی گری پڑی چیز کو نہ اٹھائیں ، پ ولیس والے پکڑلیں گے۔ یہاں یہ ایک جرم ہے ۔ مدینہ سے آپ زیارت وغیرہ کرنے کے بعد سیدھے حیدرآباد آئیں گے ، ایرپورٹ پر ہر حاجی کو پانچ لیٹر زم زم کا ڈبہ دیا جکائے گا ۔ وہاں سے آپ لوگ دعاء کر کے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے۔ حج کیمپ کے دوران حج ہاؤز میں مختلف ڈپارٹمنٹ اور اداروں کی طرف سے خدمات کا اہتمام رہتا ہے ۔ چنانچہ گزشتہ کئی سالوں سے Owaisi Group of Hospitals کی طرف سے 24 گھنٹیک ڈاکٹرس / پیارا میڈیکل ٹیم ، ایمبولنس دواخانے کی سہولت حج ہاؤز اور ایرپورٹ پر موجود رہتی ہے۔ اس کے علاوہ دارالسلام بینک کی طرف سے سعودی کرنسی وغ یرہ دستیاب رہتی ہے ۔ پولیس ، الیکٹرسٹی ، RTC ، وقف بورڈ ، بلدیہ واٹر ورکس ، ایر لائٹس ، ایمگریشن کسٹم اور مختلف اداروں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر مرد و خواتین و والینٹرس عازمین کی خدمت چوبیس گھنٹے کرتے رہتے ہیں۔ تمام لوگ جو اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرتے ہیں ، محض اللہ کی خوشنودی اور دعائیں لینے آتے ہیں ۔ جانے سے پہلے عازمین کو مختلف قسم کی ٹیکہ اندازی ، حج ہاؤز ، اسریٰ ، اویسی ہاسپٹل اضلاع میں Vaccinations دیئے جاتے ہیں جن کا لینا ہر عازم پر لازم ہوتا ہے۔ حج ہاؤز میں روانگی کے وقت ایک نورانی منظر رہتا ہے جہاں پر ہر مسلک اور عقیدے فرقہ مذہب کے لوگ عازمین کی خدمت کو باعث مسرت اور نیکی کا کام تصور کرتے ہیں ۔
حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو
عازمین سے گزارش ہے کہ آپ حج کمیٹی کے ہر تربیتی پروگرام میں ضرور شرکت کریں تاکہ سنٹرل حج کمیٹی بمبئی سعودی عربیہ اور وزارت خارجہ سے کچھ ضروری خبریں ملتی رہتی ہیں۔ ناظم رباط کی طرف سے رہائش کیلئے آن لائین الاٹمنٹ ہوگا جو اخبارات کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا ۔ سعودی عرب میں کھانے پینے کی اشیاء وافر مقدار میں ہمیشہ دستیاب بازاروں میں رہتی ہیں۔ یہاں سے اٹھاکر لے جانا باعث تکلیف ہوگا۔ اللہ تعالیٰ 25/30 لاکھ عازمین کو روزانہ اچھے اچھے کھانے کھلارہے ہیں۔ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اللہ سے دعا تھی کہ میرے اس شہر کو سر سبز شاداب رکھ ہمیشہ کیلئے ۔ کوئی لوگ دوست و احباب کو اپنے کمروں میں نہ آنے دیں۔ کسی اجنبی کے ہاتھ سے دی ہوئی چیز کا کھانا پینا استعمال نہ کریں۔ غیر ضروری بازاروں میں مت گھومئے ۔ ہر سامان حیدراباد (انڈیا) میں آپ کو ملتا ہے ۔
صرف وہاں سے مدینہ کا کھجور ، زم زم پانی ، ٹوپیاں ، جائے نماز لائیں۔ عازمین حج سے گزارش ہے کہ جو تفصیلی ہدایات و مفید مشورے کے اخبار کو اٹھا کر رکھیں۔ ہوسکے تو اس کی Xerox کاپی زیادہ نکال کر ہر سال تقسیم کرنے سے سب کا بھلاہوگا اور اس مضمون کیلئے مواد جمع کر کے جو کئی برسوں کے تجربہ سے حاصل ہوا استفادہ کرسکیں ۔ گورنمنٹ کی طرف سے عازمین حج کی سہولت ، رہنمائی و خدمت کیلئے بیس خادم الحجاج کو آپ کی روانگی کے وقت ہم سفر بنایا جاتا ہے۔ اپنی نمازوں کو ضائع و برباد مت کیجئے ۔ حرم شریف کی ایک نماز ایک لاکھ یہاں کی نماز کے برابر مدینہ منورہ کی ایک نماز پچاس ہزارنمازوں کے برابر ہے ۔ اپنے رشتہ داروں وغیرہ کے پاس جدہ ، مدینہ ، ریاض نہ جائیں۔ بلکہ ان کو یہاں آنے کیلئے کہیں۔ اپنی عبادتوں نمازوں و آرام کو خراب مت کیجئے۔
وہاں پر سیاسی ، مذہبی ، دنیاوی گفتگو مت کیجئے ۔ ہمیشہ عورتیں پردے کا اہتمام کریں۔ کانچ کی چوڑیاں نہ پہنیں مکہ مدینہ کی رہائش بلڈنگ میں صاف صفائی کا لحاظ رکھیں۔ پانی ، لائٹ ، گیس کا بے جا استعمال نہ کریں۔ بلڈنگ سے باہر جائیں تو پانی لائٹ گیس دروازے وغیرہ بند کر کے واچ مین کو اطلاع دے دیں۔ حرمین کی کوئی چیز کو بھی خراب ، برا بھلا نہ کہیں ، وہاں کے لوگوں سے اچھے اخلاق و احترام سے ملیں۔جو جو لوگ دنیا میں عازمین کی خدمت کر رہے ہیں اور عالم اسلام مسلمانوں کیلئے بھی اپنی اپنی دعاؤں میں سب کو یاد رکھیں۔ حج سے واپسی کے بعد زندگی میں مکمل انقلاب لائیں تاکہ اللہ اور اس کے رسول اور دنیا والے راضی ہوجائیں۔
نوٹ : مزید معلومات کیلئے جناب عبدالرؤف خان انجنیئر ، سابق رکن حج کمیٹی سے وجئے نگر کالونی سے 9849039918 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
حج و عمرہ و دیگر شرعی سوالات کیلئے مفتی محمد تجمل حسین صاحب قاسمی سے صبح و شام مسائل پوچھ سکتے ہیں۔ فون : 9441091168