’’ سفارشی لیٹر‘‘ حاصل کرنے والوں کو ہی پدما شری ایوارڈ دیاگیا۔ جوالا گٹا

حیدرآباد:زیادہ تر خامو ش رہنے والی ‘ ہندوستانی کی ڈبل اسپیشل جولا گٹا کی سوشیل میڈیا پر اس وقت برہمی ظاہر ہوئی جب انہوں نے پدما ایوارڈس کے متعلق یہ کہتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی کہ یہ ایوارڈس انہیں ہی دئے گئے جو’’ سفارشی لیٹر ‘‘ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

 

شٹل کھلاڑی کا ماننا ہے کہ ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے انتظامیہ کے کسی بااثر کی سفارش ضروری ہے۔

جوالا گٹا نے یاد دلاتے ہوئے کہاکہ وہ دو مرتبہ کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کرنے والی کھلاڑی ہیں اوروہ ورلڈ چیمئن میڈلسٹ بھی ہیں۔

اگر اتنا کافی نہیں تو اور کیا کرنا ہوگا‘ 33سالہ بیڈمنٹن ڈبل کی ماہر کھلاڑی نے انے فیس بک میں یہ سلگتا ہوا سوال کیا۔