دوحہ ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) قطر نے آج تین خلیجی ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات ختم کردینے کے عمل کو بدبختانہ اور غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ دوحہ پر غیرضروری سیاسی سرپرستی مسلط کی جارہی ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو غیرمنصفانہ قرار دیا اور کہا کہ جو کچھ بھی ہوا ہے وہ غلط معلومات اور جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر ہوا ہے۔ یہ قطر پر محض سیاسی سرپرستی مسلط کرنے کی کوشش کے سواء کچھ نہیں جو قطر کی مطلق العنانی کے مغائر ہے۔