سفارتخانے کا افتتاح :امریکی صدر کی اسرائیل آمد متوقع

واشنگٹن ،30اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے نیوکلیئر معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے ایک گھنٹے بعد ہوا۔دونوں رہنماؤں کی جانب سے یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح پر بھی بات کی گئی۔