حیدرآباد۔2نومبر ( سیاست نیوز ) باڈی بلڈنگ کے انٹرنیشنل ٹرینر مسٹر سید خواجہ سعید اللہ المعروف سعیدبلڈر جو ریاض سعودی عربیہ میں مقیم ہیں ۔ ان دنوں حیدرآباد میں محتصر قیام کے لئے آئے ہوئے ہیں اور مختلف جم میں نوجوانوں کو ورزش کے گُر کے ساتھ باڈی بلڈنگ کے تکنیک اور اوزار کے استعمال کی ٹریننگ دے رہے ہیں اور صحت مندی کے ساتھ جسم کو بنانے کے ساتھ اس کو برقرار رکھنے کیلئے جو احتیاطی اقدامات کرنا چاہیئے اس سے واقف کروارہے ہیں ۔ وہ کئی بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں نہ صرف حصہ لے چکے ہیں بلکہ گذشتہ دو دہے سے زائد عرصہ سے سینکڑوں نوجوانوں کو ٹریننگ دیتے ہوئے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں شریک کروائیں ہیں ۔