حیدرآباد ۔ /31 جنوری (سیاست نیوز) انٹرنیشنل باڈی بلڈر سید خواجہ سعید الدین جو ریاض سعودی عربیہ میں باڈی بلڈر کوچ ہیں حیدرآباد کے قیام کے دوران پرائیڈآف تلنگانہ ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے گلپوشی کرتے ہوئے ایوارڈ عطا کرکے مبارکباد دی ۔ اس موقع پر حاجی عبدالکریم ، سید خواجہ فرید الدین ، محمد راشد ، محمد واسع اور ایم اے حمید موجود تھے ، /9 فبروری کو ریاض سعودی عربیہ روانہ ہوجائیں گے ۔