کراچی10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سعید اجمل کے لئے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے پابندی کے یہ مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ اسپنر پر لگائی جانے والی پابندی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اکرم نے کہاکہ اگر وہ کپتان ہوتے تو انہیں کاؤنٹی کھیلنے سے روکتے۔ بورڈ کے حکام سمیت کسی نے بھی انہیں کاؤنٹی میں شرکت سے نہیں روکا جس کے باعث مسائل پیدا ہوئے۔ انھوں نے مزید کہاکہ جب وہ انگلینڈ میں تھے تو اس قسم کے اشارے ملنے شروع ہوگئے تھے کہ ان پر پابندی لگنے والی ہے۔میں نے ملک کے لئے اتنی کر کٹ کھیلی لیکن کسی نے بھی مجھ سے بات کرنا اور مشورہ لینا گوارہ نہیں کیا۔ دوسری جانب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کر کٹ بورڈ سعید اجمل کی پابندی کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو اسے بی سی سی آئی سے مدد لینا چاہئیے۔