سعید اجمل کے ایکشن کو درست کروائیں گے:انتخاب عالم

کراچی ۔18ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر برائے ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم نے کہا کہ سعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست کرواکر انہیں ورلڈ کپ سے قبل دوبارہ معائنہ کیلیے بھیجا جائے گا۔عالم کے بموجببولروں کے مشکوک ایکشن ہمارے لیے بڑا مسئلہ ہے ۔ بورڈ کی بولنگ کمیٹی نے 35 تا 40 ایسے بولروں کی نشاندہی کی ہے جن کے ایکشن غیر قانونی ہیں۔ ہم ڈومیسٹک کرکٹ میںمشکوک ایکشن اور بال ٹیمپرنگ جیسے مسائل سے نمٹنے کیلیے ہرممکن طریقہ اختیار کریں گے۔

کریم کو رئیل میڈرڈ کا1000واںگول بنانے کا اعزاز
میڈرڈ ۔18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چیمپئن رئیلمیڈرڈ چیمپینز لیگ میں ایف سی باسل کے خلاف 1-5 سے کامیابی کے بعد 1000گول کرنے والا پہلا یورپین کلب بننے کااعزاز حاصل کرلیا۔ کریم بنزاما نے رئیل میڈرڈ کیلئے 1000واں گول بنانے کا اعزاز حاصل کیا ۔رئیل میڈرڈنے گزشتہ برس میگا ایونٹ کے فائنل میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کو 1-4 سے شکست دیکر ٹرافی پر قبضہ کیا تھا۔یووینٹس کے کارلوس ٹاویز نے چیمپئنز لیگ میں500واںگول کیاتھا۔