سعید اجمل کی بولنگ رفتار میں 20 کلومیٹرکی کمی

کراچی ۔ 25 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر سعید اجمل کو ورلڈکپ کھلانے کی خبریں گردش میں ہیں لیکن نئے ایکشن کے ساتھ سعید اجمل کی بولنگ کی رفتار میں 20کلو میٹر فی گھنٹے کا کمی آئی ہے ساتھ ہی وہ اپنے مہلک ترین ہتھیار دوسرا سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ وہ نئے ایکشن کے ساتھ بیٹسمینوں کے لئے زیادہ مشکلات پیدا نہیںکرسکیں گے۔ تاہم سعید اجمل کہتے ہیں کہ بولنگ کی اجازت ملنے کے بعد پوری آب و تاب سے بولنگ کرئیں گے اور پاکستان کی جیت میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ پی سی بی کے باوثوق ذرائع ذرائع کے بموجب سعید اجمل پرانے ایکشن کے ساتھ تقریبا98ً کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بولنگ کرتے تھے۔ثقلین مشتاق نے ان کے نئے ایکشن پر کام کرنے کے بعد جب ان کی بولنگ رفتار کا معائنہ کیا تو ان کی رفتار78کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رفتار کم ہونے کے بعد سعید اجمل کو کھیلنا اب بیٹسمینوں کے لئے نسبتاً آسان ہوگا۔پھر وہ نئے ایکشن کے ساتھ اپنے خفیہ ہتھیا ر دوسرا سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔تاہم یہ سوال جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان سے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر سعید اجمل اگر اجازت مل جاتی ہے تو یقینی طور پاکستان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔شہریار خان نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی جن 15 کھلاڑیوں کا انتخاب 7 جنوری کو کرے گی ‘وہی کھلاڑی نیوزی لینڈ میں دو ونڈے کھیلیں گے۔سعید اجمل کی شمولیت ان کے ایکشن کی اجازت سے مشروط ہے۔جبکہ آئی سی سی نے یہ اجازت دے دی ہیکہ اگر سعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست نہیں ہوتا ہے تو ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو شامل کیا جاسکتا ہے اور اسی وجہ سے اجمل کو قطعی 15 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔