کراچی۔ 8؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کامیاب ترین اسپنر ثقلین مشتاق نے سعید اجمل کو مشورہ دیا کہ وہ کرکٹ سے کچھ وقت کے لئے آرام کریں تاکہ اپنے کریر کو طول دے سکیں۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں منعقدہ پہلے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں سعید اجمل کا ایک بھی وکٹ حاصل نہ کرنا مایوس کن مظاہرہ ہے۔ سعید اجمل ایک عالمی معیار کے بولر ہیں اور انھوں نے ہر طرز کی کرکٹ میں بہتر مظاہروں کے ذریعہ خود کو منوایا ہے، لیکن سری لنکا کے خلاف وہ تھکے ماندے محسوس ہورہے تھے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ وہ کچھ وقت کے لئے آرام کرتے ہوئے تازہ دم ہوجائیں، جن سے ان کے کریر کو طول بھی مل سکتا ہے۔ ثقلین نے جنھوں نے ٹسٹ مے208 اور ونڈے میں 288 وکٹیں حاصل کی ہیں، کہا کہ سرفہرست اسپنرس کو ضروری ہوجاتی ہے کہ وہ ہر مقابلہ میں چاہے مقابلہ سُست وکٹ پر ہی کیوں نہ کھیلا جائے، وکٹیں حاصل کریں اور جب مقابلہ ٹسٹ میچ کی دوسری اننگز کی ہو، تب تو ان کے لئے وکٹ حاصل کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔ ثقلین مشتاق نے ٹیم کے کپتان مصباح الحق پر بھی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ مصباح اپنے اسپنر سے تبادلہ خیال نہیں کرتے ہیں۔ لہٰذا کپتان کو چاہئے کہ وہ خصوصاً ٹسٹ مقابلوں میں اپنے بولروں کے ساتھ تبادلہ خیال کویقینی بنائیں۔
آسٹریلین اوپن میں نڈال اور سرینا سرفہرست کھلاڑی
ملبورن۔ 8؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ امیدوں کے مطابق اسپین کے نمبر ایک ٹینس اسٹار رافل نڈال اور امریکی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمس کو سیزن کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں سرفہرست کھلاڑی قرار دیا گیا ہے جس کا پیر کو ملبورن پارک میں آغاز ہورہا ہے۔ مرد زمرہ میں دفاعی چمپئن سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو دوسرا بہترین مقام حاصل ہوا ہے جن کے بعد ڈیوڈ فیرر، ومبلڈن چمپئن اینڈی مرے، یان مارٹن ڈیل پوٹرو اور 17 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن راجر فیڈرر کو چھٹا مقام حاصل ہوا ہے۔ خاتون زمرہ میں دفاعی چمپئن وکٹوریا ایزرنکا کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے جن کے بعد کے مقامات پر ماریا شاراپووا، چینی کھلاڑی لی نا، پولینڈ کی اگنیسزکا راڈوانسکا اور سابق ومبلڈن چمپئن پیٹرا کیویٹوا فائز ہیں۔