سعید اجمل نے بولنگ شروع کردی

لاہور۔13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے غیر رسمی معائنہ کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بولنگ پریکٹس شروع کر دی۔انگلینڈ میں ہوئے آخری بولنگ ٹسٹ کے بعد سعید اجمل اور ثقلین مشتاق ایکشن میں بہتری کے حوالے سے کافی پر امید نظر آرہے ہیں۔سعید اجمل ان دنوں لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی ا سٹیڈیم میں این سی اے کے کوچز کے ساتھ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔