سعید آباد میں خاتون کے گلے سے چین کا سرقہ

حیدرآباد۔27۔اکتوبر (سیاست نیوز) سعید آباد کے علاقہ کرن باغ میں پیش آئے رہزنی کے واردات میں رہزنوں نے خاتون کے گلے سے طلائی چین اڑالی۔ تفصیلات کے بموجب 22 سالہ انگول لتا جو ایس بی ایچ بینک ملازم کرشنا ریڈی کی بیوی ہے اور بینک کالونی سعید آباد کی ساکن ہیں۔ آج رات 8.30 بجے کرن باغ علاقہ میں واقع مندر کو پوجا کیلئے پیدل جارہی تھی کہ موٹر سیکل سوار رہزن اچانک اس کے گلے میں موجود پانچ تولہ طلائی چین اڑالیا اور فرار ہوگیا۔ لتا مدد کیلئے مقامی عوام کو آگاہ کیا اور اس بات کی اطلاع ملنے پر سعید آباد پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ کر موقع واردات کا معائنہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لتا نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ رہزن نیلے کلر کی اسکوٹر پر سوار تھے اور چین چھیننے کے بعد فوری وہاں سے فرار ہوگئے۔ سعید آباد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔