سعید آباد علاقہ میں تلاشی مہم کے دوران 46 لاکھ روپئے نقد رقم ضبط

حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) سعیدآباد علاقہ میں پولیس نے تلاشی مہم کے دوران 46 لاکھ روپئے نقد رقم برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ سعیدآباد سنگارینی کالونی جو حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کا علاقہ ہے، میں پولیس سعیدآباد کی ٹیم نے تلاشی مہم کے دوران بی سندیپ اور انٹونی اسٹیفن کو جو 46 لاکھ نقد رقم ایک کار میں منتقل کررہے تھے، پکڑ لیا۔ ضبط شدہ رقم کو محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کردیا گیا۔