حیدرآباد۔/24مئی، ( سیاست نیوز) سعید آباد پولیس نے آج سعید آباد حدود میں واقع ایک مکان سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ مقامی عوام کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مکان سے نعش کو برآمد کرلیا۔ مقامی عوام نے سری پتی کے مکان سے بدبو محسوس کی اور پولیس کو شکایت کردی تھی۔ سری پتی آر ٹی سی ملازم تھا جس کی عمر تقریباً 46 سال بتائی گئی ہے۔ 20 مئی کو یہ شخص آخری مرتبہ دیکھا گیا۔ پولیس نے اس کے مکان میں شراب کی بوتلیں ضبط کرلی ہے۔ پولیس سعیدآباد سمجھتی ہے کہ سری پتی جو کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا بکثرت شراب نوشی کے سبب اس کی موت ہوئی ہوگی۔ پولیس سعیدآباد مصروف تحقیقات ہے۔