سعیدآباد میں گھریلو سارقین گرفتار

حیدرآباد ۔ /28 مئی (سیاست نیوز)  سعیدآباد پولیس نے دو گھریلو سارقوں کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔ اس خصوص میں ایڈیشنل انسپکٹر سعیدآباد مسٹر ناگیشور راؤ نے بتایا کہ 19 سالہ ابھیشیک اور 19 سال ہرنیہ ساکنان ریڈی بستی سعیدآباد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جنہوں نے /24 مئی کے دن اپنے رشتہ دار کے مکان سے ساڑھے 18 تولے سونے کا سرقہ کرلیا تھا ۔ ان دونوں سارقوں میں ایک بی ٹیک سال دوم اور ایک آئی ٹی آئی کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا جس کی اطلاع پر اصل سارقوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک
حیدرآباد ۔ /28 مئی (سیاست نیوم) چادر گھاٹ اور سرور نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ چادر گھاٹ پولیس کے مطابق 20 سالہ ابو قریشی جو اولڈ ملک پیٹ علاقہ کے ساکن تاج الدین کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان /22 مئی کے دن اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹرسیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور علاج کے دوران ابو قریشی کل رات فوت ہوگیا ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ سبھاشنی یادو جو گائتری نگر جلل گوڑہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے چوکیدار بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص سڑک عبورکرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔