سعیدآباد میں کیبل تاروں میں آتشزدگی

حیدرآباد ۔ /27 جنوری (سیاست نیوز) سعیدآباد سنکیشور بازار کے قریب اس وقت سنسنی پھیل گئی جب کیبل وائرس کے گچھے میں آگ لگ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرین ویو اپارٹمنٹ گیتانجلی ودیالیہ اسکول کے سامنے نصب کئے ہوئے برقی کھبمے پر لٹک رہے کیبل وائرس کے گچھے میں آج دوپہر اچانک آگ لگ گئی ۔ مقامی عوام میں اس واقعہ کے بعد سنسنی پھیل گئی اور فوری مقامی پولیس کو آگاہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے فائرانجن عملہ کو طلب کیا ۔ ملک پیٹ فائر اسٹیشن کے عملہ نے آگ پر قابو پالیا ۔