حیدرآباد۔/21جولائی، ( سیاست نیوز) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ روبینہ بیگم جو سپوٹا باغ علاقہ کے ساکن محمد اسمعیل کی بیوی تھی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کی مبینہ طور پر ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ پولیس سعیدآباد مصروف تحقیقات ہے۔