سعوی عرب میں ہندوستانی سفارتخانہ میں یوگا پروگرام

ریاض ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی یوم یوگا کے ایک موقع پر ہندوستان نے سعودی عرب میں اس قدیم ہندوستانی روحانی عمل پر ایک لکچر اور یوگ آسنوں کے مظاہرہ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں سفارتکاروں کے بشمول 250 افراد نے شرکت کی۔ ہندوستانی سفارتخانہ کے ناظم الامور ہمنت کوٹالوار نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران روزمرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسان طریقوں کے یوگا آسن کا بشمول دفاتر کسی بھی مقام پر اہتمام کیا جاسکتا ہے۔