سعودی کی زیر قیادت فضائی حملے کی وجہہ سے ’کم سے کم تین یمنی شہریوں کی موت‘۔

صناء‘ یمن۔سعودی کی زیر قیادت فضائی حملے میں کم سے کم تین یمنی شہری ماریب صوبے میں ہلاک ہوئے ہیں جس کی اطلاع ایک سرکاری ذرائع سے اتوار کے روز ملی مگر باغی گروپ نے ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد میں اضافے کی بات کہی ہے۔

مقامی عہدیداروں نے ایسٹ صنا کے ماریب سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کرمیش ضلع کے ہریب میں شہری گاڑی پر جاری رہے تھے جب وہ رات کے وقت فضائی حملے کی نشانہ بنے۔

شیعہ حوثی باغیوں کی مانی جانے والے صبا نیوز ایجنسی نے کہاہے کہ دس عورتیں جو شہری قافلے میں جارہے تھے اس فضائی حملے کی زد میں ائے ہیں۔صبا کے مطابق تین فضائی حملے شادی کی دعوت سے واپس ہورہے قافلے پر کئے گئے۔

مارچ2015سے حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ عابدربو منصور ہادی کی حکومت کومصدقہ بنانا ہے۔

اس کشیدگی کے سبب اب تک 8450لوگ جزائر نما عرب ملک میں ہوئی ہے ‘ وہیں پر دہریا سے 2000لوگ مارے گئے۔

انسانی سطح پر کام کرنے والے امدادی گروپ نے زمینی حالات پیش کرنے پر زوردیا ہے اور اقوام متحدہ نے یمن کو انسانی بحران کی فہرست میںیمن کو پہلا مقام دیا ہے اور کہاکہ سات ملین لوگ قحط سالی کاشکار ہیں۔

اتوار کے روز اقوام متحدہ کے دفتر او سی ایچ اے نے کہاکہ یمن کو2.3ڈالر کی امداد سال2017میں درکارہے مگر صرف61فیصد ہی ملی ہے‘‘۔