سعودی کا صدر ہندوستان سے اظہار تعزیت

ریاض ۔6مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شمالی ہند میں گردو غبار کے طوفان سے ہونے والے جانی نقصان پر ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ طوفان میں درجنوں افراد ہلاک ا ور زخمی ہوگئے تھے۔ شاہ سلمان نے صدر ہند کے نام اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ شمالی ہند میں آنیوالے طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں کی خبر سن کر تکلیف ہوئی۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ شریک ہیں۔