سعودی کابینہ میں خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق قوانین کی منظوری

ریاض۔6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی کابینہ نے منگل کی شام بعض قوانین کی منظوری دی ہے جن کا مقصد مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ کو منظّم کرنا ہے۔ خواتین کے گاڑی چلانے کی اجازت پر عمل درامد 24 جون سے شروع ہو جائے گا۔کابینہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والی خواتین کو مناسب حراستی مراکز تیار ہونے تک ’’گرلز کیئر فاؤنڈیشن‘‘ میں رکھا جائے گا۔کابینہ کے اجلاس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔