سعودی پٹرول پمپ پر بم دھماکہ، ملازم پولیس زخمی

ریاض 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی سعودی عرب کی قومی شاہراہ کے ایک پٹرول پمپ کے باہر ایک چھوٹا سا بم دھماکہ ہوا جس سے ایک ملازم پولیس زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے بموجب یہ حملہ الاحسا کے علاقہ میں ہوا۔ پولیس ذرائع کے بموجب ایس پی اے نے خبر دی ہے کہ ملازم پولیس کو معمولی زخم آئے اور پانچ گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ یہ شیعہ غالب آبادی والا علاقہ ہے اور تیل کے زیادہ تر کنوئیں بھی مشرقی سعودی عرب میں ہی ہیں۔ مملکت کی اقلیت پر یہ دولت اسلامیہ کے حملوں کے سلسلہ کا تازہ ترین حملہ تھا۔ سنی غالب آبادی والی مملکت میں شیعہ اقلیت عرصہ سے مساوی موقف کے لئے احتجاجی مظاہرے کررہی ہے۔ دولت اسلامیہ نے سعودی افواج پر جاریہ ماہ کے اوائل میں تازہ ترین حملہ کیا تھا جس میں سعودی پولیس کا ایک کرنل ہلاک ہوگیا تھا۔ مقامی شہریوں کے بموجب مجرمانہ سرگرمیوں میں منشیات کی تجارت بھی اِن حملوں سے مربوط ہے۔