سعودی پولیس پر حملے ایک شہری ہلاک

ریاض ۔ 4جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بندوق برداروں نے ایک شہری کو ہلاک اور ایک بچہ کو فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کردیا ۔ یہ واقعہ سعودی عرب میںسزائے موت پانے والے شیعہ عالم دین کے مکان کے قریب رونما ہوا ‘جہاں بندوق برداروں نے سعودی پولیس پر بھی فائرنگ کی ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق موضع عوامیہ جو موت کی سزا پانے والے شیعہ عالم دین کا مقام پیدائش ہے ‘ نامعلوم بندوق برداروں نے پولیس کو شدید طور پر نشانہ بنایا جس میں ایک شہری کی ہلاکت کے علاوہ ایک آٹھ سالہ بچے کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ دریں اثناء سیکیورٹی فورسیس نے حملہ آوروں کو فرار ہونے سے روکنے کیلے پورے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے اور گھر گھر ان کی تلاش کی جارہی ہے ۔